حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ میں اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد، عوام کو ضلعی انتظامیہ تک براہِ راست رسائی حاصل Home / باجوڑ /

باجوڑ میں اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد، عوام کو ضلعی انتظامیہ تک براہِ راست رسائی حاصل

ایڈیٹر - 27/01/2026
باجوڑ میں اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد، عوام کو ضلعی انتظامیہ تک براہِ راست رسائی حاصل

باجوڑ: خیبر پختونخوا حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ باجوڑ نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی رابطے کے مؤثر نظام کو فعال کر دیا ہے، جس کے ذریعے شہریوں کو روزانہ ڈپٹی کمشنر آفس تک بلاواسطہ رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔

اس سلسلے میں آج ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مشران اور نوجوانوں کے وفود نے ڈپٹی کمشنر آفس باجوڑ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد رفیق گنڈاپور سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفود نے اپنے علاقوں کو درپیش مسائل، مختلف تجاویز اور تحریری درخواستیں پیش کیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد رفیق گنڈاپور نے عوامی مسائل کو بغور سنا اور موقع پر ہی متعدد امور کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔ 

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اوپن ڈور پالیسی کا مقصد گڈ گورننس کو فروغ دینا، عوامی شکایات کا فوری ازالہ اور شہریوں کا انتظامیہ پر اعتماد بحال کرنا ہے، تاکہ عوام دوست اقدامات کے ذریعے خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔