حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایران میں بم دھما کہ کے 2 مجرم داعش جنگجوؤں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا Home / بین الاقوامی /

ایران میں بم دھما کہ کے 2 مجرم داعش جنگجوؤں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا

ایڈیٹر - 26/01/2026
ایران میں بم دھما کہ کے 2 مجرم داعش جنگجوؤں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا

تهران ۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 2023 میں ایرانی دارالحکومت سے عراقی سرحد کے قریبی علاقے الام جانے والی زائرین کی بس میں بم دھما کا ہوا تھا۔

اس بم دھماکے میں ایک چھوٹا بچہ جاں بحق جب کہ 10 سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے تھے جن میں سے ایک معذور ہو گیا تھا۔

بم دھماکے کی تحقیقات کے دوران ایک ملزم کو بس میں ہم نصب کرنے اور دوسرے کو دھما کا کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

دونوں ملزمان کا تعلق داعش سے تھا جنھوں نے تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرلیا تھا جس پر عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔

بعد ازاں یہ کیس سپریم کورٹ تک بھی پہنچا جہاں سزائے موت کو برقرار رکھا گیا اور آج اس فیصلے پر عمل درآمد کر دیا گیا۔

ایران نے پھانسی دیے جانے والے مجرموں کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم آزاد ذرائع کا دعوی ہے کہ دونوں ایرانی شہری تھے۔