حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
منی سوٹا کےگورنر اور میئر شہریوں کو بغاوت پر اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں، ٹرمپ Home / بین الاقوامی /

منی سوٹا کےگورنر اور میئر شہریوں کو بغاوت پر اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں، ٹرمپ

ایڈیٹر - 25/01/2026
منی سوٹا کےگورنر اور میئر  شہریوں کو بغاوت پر اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں، ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ٹرمپ نے منی سوٹا کے گورنر کے مطالبے اس کے تناظر میں پیش آنے والے حالات کے بارے میں بتایا کہ منی سوٹا کے میئر اور گورنر بغاوت پر لوگوں کو اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں الزام عائد کیا کہ ان کی باتیں اشتعال انگیز ہیں اور ان سے بغاوت کی بو آرہی ہے۔ انہوں نے مزید الزام لگاتے ہوئے  کہا کہ منیاپولس میں شہری کی موت پر قیاد کا رد عمل انتہائی خطرناک ہے۔ گورنر اور میئر دونوں کی بیانات بغاوت کو ہوا دینے کی مترادف ہیں۔ 

یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پہلے بھی منی سوٹا میں بغاوٹ ایکٹ نافذ کرنے کی دھمکی دی تھی۔ جبکہ گورنر منی سوٹا  ٹم والز کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت تحقیقات میں ناکام ہے۔ تشدد کا جواب تشدد سے نہیں دینا چاہیے۔ انہوں آئی سی ای کی اقدامات کوبے رحمانہ قرار دیتے ہوئے صدر ٹرمپ سے منی سوٹا سے فورس ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ 
یاد رہے کہ امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منیاپولس میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ کا ایک اور واقعہ بھی  پیش آیا ہے۔امریکی میڈیا کے رپورٹس کے مطابق امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ ایجنٹ کی فائرنگ سے ایک شخص فوت ہوا، جبکہ اس سے  پہلے ایک خاتون کوبھی فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔