حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
امریکا کی کئی ریاستیں تباہ کن برفانی طوفان سے دوچار ،ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔ Home / بین الاقوامی /

امریکا کی کئی ریاستیں تباہ کن برفانی طوفان سے دوچار ،ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔

ایڈیٹر - 25/01/2026
امریکا کی کئی ریاستیں تباہ کن برفانی طوفان سے دوچار ،ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔

واشنگٹن: تفصیلات کے مطابق امریکہ کی متعدد ریاستیں خطرناک برفانی طوفانوں کی زد میں ہیں۔ان رپورٹوں کے مطابق امریکا میں سخت  برفباری اور بارش کی وجہ سے 20 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہونے کا امکان ہے۔

اوکلاہوما، ٹیکساس اور آرکنساس میں شدید قسم کی برف باری ہوئی جس کے سبب  18 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کی جا چکی ہے۔واشنگٹن، نیویارک، فلاڈیلفیا اور بوسٹن میں شدید برفباری کا امکان ہے، نیویارک کے میئر نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

نیشنل گارڈز  کو  9 ریاستوں میں متحرک کردیا گیا۔ اس طرح شدید برفباری کی وجہ سے امریکا بھر میں 10 ہزار سے زائد  ہوائی پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 84 ہزار سے زائدلوگوں کی  بجلی منقطع ہوچکی ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ طوفان سے متاثرہ ریاستوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔  ریاستی ادارے شہریوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔