حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے جمعرات کو اڈیالہ جیل جانے کا اعلان کر دیا۔ Home / سیاست /

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے جمعرات کو اڈیالہ جیل جانے کا اعلان کر دیا۔

ایڈیٹر - 25/01/2026
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے جمعرات کو اڈیالہ جیل جانے کا اعلان کر دیا۔

سہیل آفریدی نے ہفتے کو مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میری قیادت جمعرات کو اڈیالہ جیل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی ذمہ داری محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دی گئی ہے، بہت جلد ان چوروں، لٹیروں اور ظالموں کا احتساب ہو گا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مردان آمد کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا اور عبدالولی خان سمیت یونیورسٹیوں کو اپنی زمینیں دینے والوں نے معاوضے کا مطالبہ کیا۔