حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاک افغان بارڈر طورخم بندش سے افغانستان میں میڈیکل طلباء پھنس گئے Home / بین الاقوامی /

پاک افغان بارڈر طورخم بندش سے افغانستان میں میڈیکل طلباء پھنس گئے

ویزہ اور دوسرے تعلیمی اسناد میں مشکلات پیدا ہو گئے ہیں

ایڈیٹر - 12/03/2025
پاک افغان بارڈر طورخم بندش سے افغانستان میں میڈیکل طلباء پھنس گئے

پاک افغان بارڈر طورخم بندش سے افغانستان میں میڈیکل طلباء پھنس گئے ویزہ اور دوسرے تعلیمی اسناد میں مشکلات پیدا ہو گئے ہیں خیبر پختون خواہ سمیت قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے درجنوں طلباء اریانا میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں گزشتہ روز سوشل میڈیا پر خیبر پختونخواہ اور قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلباء ناصر خان سکنہ سوات اور عمیر آیاز سکنہ وزیرستان سمیت دوسرے طلباء نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سے بہت مشکلات درپیش ہیں سخت اور مشکل حالات میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں لیکن بارڈر بندش سے انکے تعلیم پر گہرا اثر پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ بعض طلباء کی ویزے ختم ہو گئے ہیں جبکہ  زیادہ تر طلباء کی ویزے ختم ہونے کے کچھ دن باقی ہے جب وہ چمن بارڈر پر جاتے ہیں تو پھر ان سو ڈالر یعنی پانچ ہزار افغانی اضافی لئے جاتے ہیں اور انہیں بتاتے ہیں کہ آپ کا ویزہ ایکسپائر ہے طلباء نے کہا کہ عیدالفطر کے پانچویں روز امتحان شروع ہو رہا ہے اس عید سے پہلے پاکستان جانا ضروری کیونکہ ویزہ بھی لگانا اور دوسرے کاغزات بھی بنانے ہیں اس لئے دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام بارڈر کھولنے کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچائیں