باجوڑ میں صحت مراکز کی کارکردگی کا جامع جائزہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس۔ڈپٹی کمشنر آفس باجوڑ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد رفیق گنڈاپور کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اسٹیرنگ کمیٹی (IMU Health) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع باجوڑ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال خار، کیٹگری ڈی ہسپتالوں اور دیگر صحت مراکز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی ارشاد الحق، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باجوڑ ڈاکٹر محمد حیات خان آفریدی، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر، تحصیلدار ناواگئی اور کیٹگری ڈی ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس نے شرکت کی اجلاس کے دوران ڈی ایچ کیو ہسپتال خار، کیٹگری ڈی ہسپتال ناواگئی، پشت اور ماموند سمیت ضلع بھر کے صحت مراکز کی مجموعی کارکردگی، دستیاب طبی سہولیات اور درپیش مسائل کا جامع جائزہ لیا گیا، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے دسمبر 2025 اور جنوری 2026 کے دوران ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری، طبی سہولیات اور انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے متعلقہ حکام کو کمزوریوں کے فوری ازالے، مؤثر مانیٹرنگ اور عوام کو معیاری صحت سہولیات کی فراہمی کے لیے واضح ہدایات جاری کیں۔