پشاور: حکومت خیبر پختونخوا نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے کلیم اللہ خان (پی ایم ایس، بی ایس-20) کو چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مالاکنڈ تعینات کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کلیم اللہ خان، جو اس سے قبل ڈائریکٹر اسٹاف ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ خیبر پختونخوا کے فرائض انجام دے رہے تھے، کو عوامی مفاد میں دو سالہ مدت کے لیے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مالاکنڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔