حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
حکومت ساڑھے 3 سال سے عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے پر کام کر رہی ہے، رپورٹ پیش Home / سیاست /

حکومت ساڑھے 3 سال سے عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے پر کام کر رہی ہے، رپورٹ پیش

ایڈیٹر - 22/01/2026
حکومت ساڑھے 3 سال سے عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے پر کام کر رہی ہے، رپورٹ پیش

پی ٹی اے کی جانب سے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست سے متعلق رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرادی گئی۔

رپورٹ کے مطابق حکومت ساڑھے 3 سال سے عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس کے تحت 21 اگست 2022 کو پی ٹی اے نے ایکس کو عمران خان کا اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے خط لکھا جب کہ 18 اپریل 2024 کو توشہ خانہ، سائفر اور عدت کیسز میں سزاؤں کا حوالہ دیتے ہوئے درخواست لکھی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی 47 ٹویٹس کو بلاک کرنے کے لیے 27 نومبر 2025 کو ایکس کو خط لکھا گیا تھا۔ ساڑھے 3 سالوں میں، پی ٹی اے نے 3 بار خط لکھا، لیکن ایکس نے درخواست مسترد کردی، جب کہ ایکس نے 27 نومبر 2025 کو 47 ٹویٹس کو بلاک کرنے کی درخواست میں سے ایک ٹویٹ کو بلاک کردیا۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے نے سوشل میڈیا کمپنیوں سے کہا کہ وہ پاکستان میں اتھارٹی کے ساتھ رجسٹر ہوں لیکن سوشل کمپنیاں نہ تو رجسٹر ہوئیں اور نہ ہی انہوں نے پاکستان میں فوکل پرسن کا تقرر کیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اپنے ممالک میں رجسٹرڈ سوشل میڈیا کمپنیاں خود کو دوسرے ممالک کے قوانین کا پابند نہیں سمجھتیں اور سوشل میڈیا کمپنیاں دوسرے ممالک کی شکایات کو بھی اپنے اپنے قوانین کے مطابق دیکھتی ہیں۔