پاک افغان طورخم بارڈر بندش انیسویں روز ، جرگے کا دوسرا بھیٹک آج طورخم بارڈر افغانستان میں منعقد ہوگا
افغانستان جرگے نے کابل میں اعلیٰ حکام سے ملاقات اور بارڈر بندش بارے ملاقات گزشتہ روز ہوئی ہے اور درپیش مسائل و تجارتی مشکلات سے اپنے حکام کو آگاہ کیا اور ساتھ میں پاکستان جرگے کا موقف بھی پیش کیا ہے جن میں متنازعہ حدود میں تعمیراتی کام بند رکھنے سیز فائر امن تیگہ اور پھر گیٹ کھولنے کا موقف پیش کیا پاکستانی جرگے نے پہلے امن پر زور دیا تھا کہ امن ہوگی تو تجارت بڑھے گی. افغانستان جرگے نے دو روز مشاورت کے بعد اج طورخم میں جرگے کی دوسری نشست بارے پیغام پہنچایا ہے اج ہی قوی امکان ہے کہ طورخم بارڈر یعنی افغانستان سائیڈ پر جرگہ ہوگی اور گزشتہ انیس دن سے بند طورخم گیٹ و حالیہ کشیدگی خاتمے پر بات ہوگی.