حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
بھارتی فضائیہ کا ایک اور تربیتی طیارہ تالاب میں گر کر تباہ Home / بین الاقوامی /

بھارتی فضائیہ کا ایک اور تربیتی طیارہ تالاب میں گر کر تباہ

ایڈیٹر - 22/01/2026
بھارتی فضائیہ کا ایک اور تربیتی طیارہ تالاب میں گر کر تباہ

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع پریاگ راج میں بھارتی فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ تالاب میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے بعد فوری طور پر ہنگامی کارروائی شروع کر دی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ واقعے کے مقام، حادثے کی وجہ اور طیارے میں سوار افراد کی حالت سے متعلق تفصیلات فوری طور پر دستیاب نہیں تھیں تاہم بعد میں بتایا گیا کہ طیارے میں 2 پائلٹ سوار تھے جو محفوظ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق طیارہ شہر میں کے پی کالج کے عقب میں واقع ایک تالاب میں گر گیا،