امریکی میڈیا سی این بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو جوہری سرگرمیاں بند کرنا ہوں گی، انہوں نے مزید کہا کہ جوہری پروگرام بحال ہوا تو کارروائی کریں گے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ماضی میں امریکا کی کارروائی نے ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روک دیاتھا ، اگر امریکا نے ایران کے ایٹمی نظام کو نشانہ نہ بنایا ہوتا توامکان تھا کہ ایران دو ماہ کے اندر جوہری ہتھیار حاصل کر لیتا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش ترک کرنی چاہیے، جس صورت میں ایران کیخلاف مزید کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران میں سڑکوں پر لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا لیکن ان کی جانب سے فوجی کارروائی کی دھمکی کے بعد ایرانی حکام نے سینکڑوں افراد کو پھانسی کا ارادہ ترک کردیا۔