حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے ملک میں بارشوں اور برفباری کے حوالے سے الرٹ جاری Home / سیاست /

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے ملک میں بارشوں اور برفباری کے حوالے سے الرٹ جاری

ایڈیٹر - 21/01/2026
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  کی طرف سے  ملک میں بارشوں اور برفباری کے حوالے سے الرٹ جاری

این ڈی ایم اے  کے مطابق  21 سے 24 جنوری تک شمالی علاقہ جات میں بارش اور برفباری سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ 

ادارے نے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش سے دریائے کابل اور ملحقہ ندی نالوں میں اچانک طغیانی آنے کی اطلاع بھی دی ہے۔ 

اسی طرح دیر، چترال، سوات اور کوہستان میں بھی اچانک سیلابی صورتحال کا خدشہ رپورٹ کیا گیا ہے۔ 

این ڈی ایم اے کے مطابق نوشہرہ اور تربیلا ڈیم کے نشیبی علاقوں میں دریائے کابل کے بہاؤ میں اضافے کا امکان  موجود ہے۔ صوبائی اور ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ عوام نالوں، نشیبی علاقوں اور خطرے سے دوچار علاقوں کے قریب غیر ضروری آمد و رفت سے پرہیز کریں۔جبکہ  بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بدھ کے روز سے بارش اور برف باری کا امکان  بتایا جاتا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور قلات میں بارش اور برف باری کا غالب امکان موجود ہے۔ اس کے علاوہ نوشکی، ہرنائی، ژوب اور موسیٰ خیل میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش  کے امکان کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ جبکہ بارکھان، سبی، لورالائی، موسیٰ خیل، کیچ، گوادر، لسبیلہ، آواران اور چاغی میں بھی بارش کا امکان ہے