حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
عمران خان سے ملاقات نہ کرانا قانون اور آئین کی خلاف ورزی ہے شفیع جان Home / سیاست /

عمران خان سے ملاقات نہ کرانا قانون اور آئین کی خلاف ورزی ہے شفیع جان

ایڈیٹر - 20/01/2026
عمران خان سے ملاقات نہ  کرانا قانون اور آئین کی خلاف ورزی ہے شفیع جان

وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے کہا ہے کہ کل بروز منگل بانی چیئر مین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کیلئے ان کی بہنیں اڈیالہ جیل جائیں گی جبکہ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے منتخب اراکین اسمبلی اور کارکنان بھی اظہار یکجہتی کیلئے موجود ہوں گے۔

اپنے بیان میں معاون خصوصی نے کہا کہ بانی چیئر مین عمران خان سے سیاسی قیادت اور اہل خانہ کی ملاقات کے حوالے سے واضح عدالتی احکامات موجود ہیں اس کے باوجود پنجاب پر قابض مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر ہفتے عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہی ہے جو نہ صرف آئین و قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ جمہوری اقدار کی بھی پامالی ہے،

شفیع جان نے کہا کہ بغیر عوامی مینڈیٹ کی پنجاب پر قابض ن لیگی حکومت بانی چیئر مین عمران خان کے اہل خانہ، سیاسی قیادت اور وکلاء کو ملاقات سے مسلسل روک کر کھلی فسطائیت کا مظاہرہ کر رہی ہے

انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان سے ملاقات سیاسی قیادت، وکلاء اور اہل خانہ کا بنیادی اور قانونی حق ہے جسے طاقت کے زور پر سلب نہیں کیا جاسکتا ، معاون خصوصی نے کہا کہ تحریک انصاف ایک پر امن، آئینی اور جمہوری سیاسی جماعت ہے لیکن جعلی پنجاب حکومت کی ایما پر پنجاب پولیس پر امن کارکنوں اور خواتین پر واٹر کینین جیسے چھکنڈے استعمال کر رہی ہے

جو سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان آج بھی عوام کے دلوں کی آواز ہیں انہیں تنجا کرنے کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی اور جعلی پنجاب و وفاقی حکومتیں جتنا بھی ظلم کر لیں عمران خان کیلئے عوامی حمایت کو دبایا نہیں جاسکتا،

شفیع جان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آئین، قانون اور جمہوریت کی بالا دستی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور عمران خان سمیت دیگر اسیر قیادت کی رہائی کیلئے پر امن، آئینی ، قانونی اور سیاسی جدو جہد پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے گی

انہوں نے مزید کہا کہ اگر وفاقی اور پنجاب حکومتیں سیاسی انتقام کی بجائے گورنس پر توجہ دیتیں تو آج ملک معاشی طور پر متحکم ہوتا مگر بد قسمتی سے وفاقی حکومت عوام دوست پالیسیوں کی بجائے سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے جس کا خمیازہ عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔