حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
امریکا میں پہلی مسلم نائب گورنر خاتون غزالہ ہاشمی نے امریکہ کی تاریخ میں پہلی دفعہ قرآن پاک پر اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ Home / بین الاقوامی /

امریکا میں پہلی مسلم نائب گورنر خاتون غزالہ ہاشمی نے امریکہ کی تاریخ میں پہلی دفعہ قرآن پاک پر اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

ایڈیٹر - 20/01/2026
امریکا میں پہلی مسلم نائب گورنر خاتون غزالہ ہاشمی نے امریکہ کی تاریخ میں پہلی دفعہ قرآن پاک پر اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

ورجینیا کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ  یہاں کے اٹارنی جنرل کا عہدہ سیاہ فام جے جونز نے سنبھالا، جبکہ سابق رکن کانگریس ،ایبی گیل اسپین برجر گورنر بنی ہیں اور لیفٹی نینٹ گورنر کے عہدے پر غزالہ ہاشمی نے قرآن پاک پر عہدے کا حلف لیا۔
غزالہ ہاشمی ریاست کی بھی پہلی خاتون نائب گورنر  ہیں، ان کے حلف برداری کے موقع پر انٹرفیتھ پرئیر بریک فاسٹ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں امام شریف سے دعا بھی کروائی گئی۔

حلف برداری کی تقریب میں  پر سینیٹر صدام ازلان سلیم اور سینیٹر کنعان بھی موجود تھے۔بعد ازاں ایڈمز اسکاؤٹنگ امریکا اور گرلز اسکاؤٹس نے اس موقع پر پریڈ میں حصہ لیا جس کی قیادت رضوان جاکا،  بیتھنی رشید،احسن اللّٰہ اور دیگر کر رہے تھے ۔

تقریب کے موقع پر  رضوان جاکا نے توقع ظاہر کی کہ ریاست میں اتحاد  کو تقویت اور تنوع کو فروغ ملےگا۔
ریاستی گورنر کے ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کے چیئر پرسن  منصور قریشی نے بھی  اس موقع اس توقع کا اظہار کیا کہ  نہ صرف گورنر اور لیفٹی نینٹ گورنر بلکہ پوری کابینہ  رجینیا میںعوام بلخصوص جنوب ایشیائی کمیونٹی  کی بلاتفریق   خدمت کرتی رہی  گی۔