حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
عمران خان اور اچکزئی کی دوستی صرف 2 ماہ کی ہے ،اختیارولی خان Home / سیاست /

عمران خان اور اچکزئی کی دوستی صرف 2 ماہ کی ہے ،اختیارولی خان

ایڈیٹر - 19/01/2026
عمران خان اور اچکزئی کی دوستی صرف 2 ماہ کی ہے ،اختیارولی خان

اسلام آباد ۔ وزیر اعظم کے کو آرڈینیٹر اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور محمود اچکزئی کی دوستی 2 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، پی ٹی آئی کے کچھ لوگوں نے سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے محمود اچکزئی کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بانی سمجھتے تھے کہ حکومت محمود اچکزئی کی تعیناتی سے پیچھے ہٹ جائے گی، پی ٹی آئی والوں کو محمود اچکزئی کی تعیناتی پر مبارکباد دیتا ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں اختیار ولی خان نے بتایا کہ کچھ لوگوں کو یہ معضم نہیں ہورہا تھا کہ بانی پارٹی کو چھوڑ کر کسی اور کو عہدہ دیں۔

کچھ لوگ سمجھ رہے تھے بانی کا پارٹی چھوڑ کر کسی اور کو عہدہ دینا ان کی تضحیک ہے اور بانی پی ٹی آئی کے باہر سے بندہ امپورٹ کر کے ان کے سر لگا رہے ہیں۔

اختیار ولی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں سڑکیں بند کر سکتی ہے لیکن اس سے باہر نہیں، وہ صوبائی حکومت چھوڑ دے پھر ایک جلسہ بھی کر کے دکھا دے، صوبائی حکومت کے وسائل احتجاج کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کی باتیں کی جاتی تھیں لیکن آج صورتحال بہتر ہے۔