حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
حکومت ضم اضلاع کی ترقی کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے شفیع جان Home / سیاست /

حکومت ضم اضلاع کی ترقی کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے شفیع جان

ایڈیٹر - 19/01/2026
حکومت ضم اضلاع کی ترقی کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے شفیع جان

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ضم اضلاع کی ترقی اور پسماندگی کے خاتمے کیلئے عملی اور مؤثر اقدامات کر رہی ہے، اس ضمن میں وزیراعلی خیبر پختو نخوا سہیل آفریدی نے ضم اضلاع کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکج روانہ قبائل" کا اعلان کیا ہے،

جس کے تحت صحت تعلیم ، روزگار اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں ریکارڈ سرمایہ کاری کی جائے گی، ایک بیان میں معاون خصوصی نے کہا کہ خیبر پختونخوا بالخصوص ضم اضلاع ایک طویل عرصے تک دہشت گردی کا شکار رہے ہیں جبکہ بد قسمتی سے وفاقی حکومت نے بھی ضم اضلاع کی ترقی کیلئے وعدے کے مطابق فنڈ فراہم نہیں کیے جس کی وجہ سے وہاں ترقی کا عمل شدید متاثر ہوا۔

تاہم اب وزیر اعلی سہیل آفریدی کی قیادت میں صوبائی حکومت قسم اضلاع کی پسماندگی، احساس محرومی کے خاتمے اور انہیں قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کیلئے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کر رہی ہے،

انہوں نے یاد دلایا کہ انضمام کے وقت وفاقی حکومت نے سالانہ 100 ارب روپے فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر سات برسوں میں مجموعی طور پر صرف 168 ارب روپے دیئے گئے جبکہ وفاق کے ذمے اب بھی 532 ارب روپے واجب الادا ہیں۔