حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
20 سال میں ڈالر کے مقابلے میں افغان کرسی 18 افغانی کم، ہمسایہ ممالک کے مقابل کرنسی مستحکم رہی، افغان بینک Home / بین الاقوامی /

20 سال میں ڈالر کے مقابلے میں افغان کرسی 18 افغانی کم، ہمسایہ ممالک کے مقابل کرنسی مستحکم رہی، افغان بینک

ایڈیٹر - 19/01/2026
20 سال میں ڈالر کے مقابلے میں افغان کرسی 18 افغانی کم، ہمسایہ ممالک کے مقابل کرنسی مستحکم رہی، افغان بینک

لندن ۔ ایک ایسے وقت میں جب افغانستان کے ہمسایہ ممالک مالی عدم استحکام اور کرنسی کے شدید اتار چڑھاؤ سے دو چار ہیں ، فغانستان نے پچھلی دو دہائیوں اور خصوصاً گزشتہ 4 سالوں میں افغان کرنسی کی قدر کو ڈالر اور خطے کی دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم رکھا ہے۔

افغانستان کے مرکزی بینک کے ترجمان حسیب نوری نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے دعوی کیا کہ 2025 میں کیے گئے اقدامات کے سبب افغان کرنسی) جسے افغانی کہا جاتا ہے ( کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں 6.5 فیصد اضافہ ظاہر کر رہی ہے۔

ان کے مطابق نقد رقم کے مناسب انتظامات، مہنگائی پر قابو اور کرنسی مارکیٹ کے نظم و ضبط کے نتیجے میں افغان کرنسی کی قدر غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں قابل ذکر حد تک مستحکم رہی۔ گذشتہ تقریبا 20 سالوں میں افغان کرنسی کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں صرف 18 افغانی کم ہوئی ہے۔

2005 میں جب افغانستان میں نئی کرنسی اور نوٹ متعارف کرائے گئے اس وقت ایک ڈالر کی قیمت 48 افغانی مقرر کی گئی۔ دس سال بعد 2015 میں یہ رقم 57 افغانی تک پہنچی اور بالآخر رواں سال ایک ڈالر کی قیمت تقریبا 66 افغانی ہوگئی۔

افغانستان میں مالی اصلاحات بین الاقوامی اداروں کی مشاورت سے 1980 کی دہائی کے اوائل میں کی گئیں