حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ میں 10کنال اراضی پر افیون کی فصل پر زہریلی اسپرے کرکے تلف کیا گیا۔ Home / باجوڑ /

باجوڑ میں 10کنال اراضی پر افیون کی فصل پر زہریلی اسپرے کرکے تلف کیا گیا۔

ایڈیٹر - 19/01/2026
باجوڑ میں 10کنال اراضی پر افیون کی فصل پر زہریلی اسپرے کرکے تلف کیا گیا۔

باجوڑ ۔  باجوڑ میں 10کنال اراضی پر کاشت کی گئی افیون کی فصل تلف کردی گئی۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان اور ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کے خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی کی نگرانی میں تحصیلدار برنگ نے ڈی ایس پیز عبدالعزیز، ہنر خان، محکمہ زراعت،جنگلات،ایری گیشن، ٹی ایم اے، سول ڈیفنس اور ہائی وے کے نمائندوں کے ہمراہ افیون فصل تلفی کے سلسلے میں علاقہ خان سلے میں تحصیل برنگ کے علاقائی مشران سے جرگہ کیا اور علاقائی مشران کو اس بات پر قائل کیا کہ علاقہ میں جتنے بھی افیون کی فصل ہے سب کو تلف کریں۔ اس موقع پر 10 کنال افیون کی فصل پر زہریلی اسپرے کرکے تلف کیا گیا۔جبکہ تمام علاقائی مشران پر واضح کیا گیا کہ جس نے بھی افیون کی فصل کاشت کی ہے وہ اسے از خود تلف کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔