حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ہمارا ایک نہیں دو بار مینڈیٹ چوری ہوا، بیرسٹر گوہر Home / سیاست /

ہمارا ایک نہیں دو بار مینڈیٹ چوری ہوا، بیرسٹر گوہر

ایڈیٹر - 18/01/2026
ہمارا ایک نہیں دو بار مینڈیٹ چوری ہوا، بیرسٹر گوہر

ہری پور ۔ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارا ایک نہیں بلکہ دو بار مینڈیٹ چوری ہوا ہے۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے، 3 سال سے ہر جگہ تحریک چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہری پور سے مانسہرہ تک اسٹریٹ موومنٹ جاری رہیگی ، ہمارا ایک نہیں بلکہ دو بار مینڈیٹ چوری ہوا۔

چیئر مین پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے، خیبر پختونخوا میں گڈ گورنس، امن و امان اور عوامی فلاح کیلئے کام کریں گے۔