باجوڑ میں جماعت اسلامی کے نائب امیر و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اور صدر اتحاد العلماء باجوڑ مولانا وحید گل کے گھر کے باہر بم دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے گھر کے گیٹ، قریبی گاڑیوں اور گھر کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ دھماکے کے وقت مولانا وحید گل گھر پر موجود نہیں تھے۔ مولانا وحید گل نے بھی بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور آواز دور دور تک سنائی دی۔ پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں ائی ای ڈی استعمال ہوا