واشنگٹن ۔وینزویلا کی اپوزیشن رہنماء ماریا کورینا ما چاڈو نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران اپنا نوبل امن انعام کا تمغہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کر دیا،
جسے صدر ٹرمپ نے قبول کر لیا۔ وائٹ ہاؤس حکام کے مطابق صدر ٹرمپ اس تحفے کو اپنے پاس رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ماریا کورینا ما چاڈو نے ان کی خدمات کے اعتراف میں یہ تمغہ پیش کیا، جو باہمی احترام کی علامت ہے۔
ما چاڈو نے ملاقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تحفہ وینزویلا کے عوام کی آزادی کیلئے صدر ٹرمپ کے کردار کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔
تاہم ، ناروے کے نوبیل انسٹی ٹیوٹ نے واضح کیا ہے کہ نوبیل انعام قانونی طور پر منتقل تقسیم یا واپس نہیں لیا جاسکتا، اور یہ اعزاز بدستور ما چاڈ وہی کے نام رہے گا۔