باجوڑ، خار بازار میں تخریب کاری کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی
ضلع باجوڑ کےتھانہ خار کی حدود خار بازار میں شینگس مارکیٹ کے قریب سے ٹائم آئی ای ڈی بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بارودی مواد کو قبضے میں لے کر ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہےاور سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔ خار بازار کے صدر واجد علی شاہ اور سیکرٹری جنرل سجاد کاروان نے بروقت کاروائی پر باجوڑ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔