حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستان سمیت 75 ممالک کیلئے امریکی امیگرنٹ ویزے بند کرنے کا اعلان Home / بین الاقوامی /

پاکستان سمیت 75 ممالک کیلئے امریکی امیگرنٹ ویزے بند کرنے کا اعلان

ایڈیٹر - 15/01/2026
پاکستان سمیت 75  ممالک کیلئے امریکی امیگرنٹ ویزے بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد ۔ امریکہ نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کیلئے امیگرنٹ ویزا پراسیس معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ان 75 ممالک کے تارکین امریکی عوام کے ٹیکسز کی رقم سے استفادہ کرتے تھے۔ امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق جن ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا پراسیس معطل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

5 لاکھ آبادی والا ملک نے پاکستان اور 95 دیگر ریاستوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت واپس ختم کردی ۔ان میں پاکستان، صومالیہ، روس، ایران، افغانستان، برازیل، نائیجریا، تھائی لینڈ، افغانستان، روس، ایران، عراق، اردن، قازقستان، کویت، کرغزستان، لبنان، لیبیا، نیپال، کانگو، روانڈا، سوڈان ، شام، تنزانیہ اور ازبکستان سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔

امریکا آنے والوں کیلئے نئی وارننگ،کن لوگوں کا ویزا اور گرین کارڈ منسوخ ہوگا؟

امریکی میڈیا کے مطابق یہ معطلی 21 جنوری سے شروع ہوگی۔ امریکی سفارت خانوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ جب تک محکمہ خارجہ اپنے طریقہ کار کا از سر نو جائزہ نہ لے لے، موجودہ قوانین کے تحت ویزے جاری کرنے سے انکار کیا جائے۔

محکمہ خارجہ کی جانب سے اس عمل کے لیے کوئی مدت مقرر نہیں کی گئی۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ا یکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک امریکا اس بات کو یقینی نہیں بنالیتا کہ نئے تارکین وطن امریکی عوام کی دولت سے ناجائز فائدہ نہیں اٹھا ئیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ان ممالک سے آنے والے بہت سے تارکین وطن امریکا پہنچتے ہی ریاست پر بوجھ بن جاتے ہیں۔