ڈمہ ڈولہ سے عمرے چوک تک سڑک جو حکومت نے بغیر کسی وجوہ کے بند کر رکھا ہے۔ اس معاملے پر ہم نے بارہا ڈپٹی کمشنر باجوڑ اور آئی جی پولیس سے بات کی، جبکہ اے این پی کے صدر گل افضل نے بھی سیکیورٹی حکام سے ملاقات کر کے اس مسئلے پر تفصیلی گفتگو کی۔ حکام کی جانب سے وعدہ کیا گیا تھا کہ ایک دو روز میں سڑک کھول دی جائے گی، مگر مسلسل ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے۔
اسی لیے ہمارے پاس احتجاج کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا۔ اگر عوام کی آمدورفت کے لیے اس سڑک کو فوری طور پر نہ کھولا گیا تو تمام دوست احباب، پارٹی عہدیداران اور کارکن احتجاج کے لیے تیار رہیں۔ عوام کو سیکیورٹی کے نام پر شدید اذیت میں مبتلا کر رکھا گیا ہے، عوام کے صبر و برداشت کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔عوام مزید یہ ظلم اور تکلیف برداشت نہیں کر سکتے، اس لیے ہم سڑکوں پر نکلیں گے۔ پھر جو ہوگا دیکھا جائے گا !!!
ایم پی اے نثار باز خان باجوڑ حلقہ پی کے 22