حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ جو ہوا وہ ٹرمپ کے ساتھ بھی ہوگا: آیت اللہ خامنہ ای Home / بین الاقوامی /

فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ جو ہوا وہ ٹرمپ کے ساتھ بھی ہوگا: آیت اللہ خامنہ ای

ایڈیٹر - 12/01/2026
فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ جو ہوا وہ ٹرمپ کے  ساتھ بھی ہوگا: آیت اللہ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ جو فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ ہوا وہی ٹرمپ کے ساتھ ہوگا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ تکبر میں ڈوبا ہوا شخص پوری دنیا کے فیصلے کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں سمجھنا چاہیے کہ اقتدار کے عروج پر طاقتور ترین حکمرانوں کے ساتھ کیا ہوا؟

ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ جو فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ ہوا وہی ٹرمپ کے ساتھ ہوگا۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر مسعود پیشکیان نے ایران میں بدامنی کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو ٹھہرایا ہے۔

ایرانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے مسعود پیزکیان نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل لوگوں کو ہدایت دے رہے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، جا کر تخریب کاری کریں، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ایران پر حملہ کیا تھا۔

ایرانی صدر نے یہ بھی کہا کہ ہم کسی غیر ملکی کو ملک میں تفرقہ بونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران مذاکرات کرنا چاہتا ہے، ملاقات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ وہ ایران کے خلاف بہت طاقتور آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔