واشنگٹن ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک پر امریکی فوجی حملے کا حکم دینے کا اختیار رکھتا ہوں،
میرے دور صدارت میں چین تائیوان پر فوجی کاروائی نہیں کرے گا، امریکہ روس جوہری معاہدہ ختم ہوتا ہے تو ہونے دیں ،مستقبل کے معاہدے میں چین کو شامل کیا جانا چاہیے۔
نیو یارک ٹائمٹر کو دیئے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ کہا کہ بحیثیت کمانڈر ان چیف اپنے اختیارات کی حد کا فیصلہ کرنے والا میں خود ہی ہوں، جو واحد چیز مجھے روک سکتی ہے وہ میری اپنی اخلاقیات اور میرا اپنا دماغ ہے۔
مظاہرین کیخلاف کاروائی پر ایران کو انتباہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ مظاہرین کو قتل کیا گیا تو امریکا ایران کو بہت سخت جواب دے گا۔