حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ پولیس کے بہادر سپوت کانسٹیبل راشید خان شہید کی نمازِ جنازہ پولیس لائن میں اداکردی گئی Home / باجوڑ /

باجوڑ پولیس کے بہادر سپوت کانسٹیبل راشید خان شہید کی نمازِ جنازہ پولیس لائن میں اداکردی گئی

ایڈیٹر - 09/01/2026
 باجوڑ پولیس کے بہادر سپوت کانسٹیبل راشید خان شہید کی نمازِ جنازہ پولیس لائن میں اداکردی گئی

باجوڑ۔ باجوڑ پولیس کے بہادر سپوت کانسٹیبل راشید خان شہید کی نمازِ جنازہ پولیس لائن باجوڑ میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔

نمازِ جنازہ میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ، ایس پی انوسٹی گیشن باجوڑ، باجوڑ فوجی افسران، پولیس اور سول محکموں کے افسران، معززین علاقہ اور سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نمازِ جنازہ کے بعد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے جسدِ خاکی کو سلامی پیش کی۔ شہید کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے پھولوں کے گلدستے رکھے گئے اور ملک و قوم کی سلامتی کے ساتھ ساتھ شہید کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

بعد ازاں شہید کے میت کو پولیس کے سپیشل سکواڈ کے ہمراہ انکے آبائی علاقے کو روانہ کیا گیا جہاں پر انکے تدفین پورے سرکاری اعزاز کیساتھ کی جائیگی۔

 

یادرہے کہ مذکورہ پولیس اہلکار کو آج تحصیل ماموند میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کیا تھا