جرگہ ذرائع کے مطابق گذشتہ روز جرگہ نے فیصلہ کیا تھا کہ 11 مارچ تک پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان فائر بندی ہوگی جس پر آج دوسرے بھی عمل درآمد جاری ہے۔اور اس دوران دونوں جانب فائرنگ کا واقعہ پیش نہیں آیا۔ مشترکہ جرگہ نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ دونوں ممالک کےجرگہ ممبران 11 مارچ تک سرحد کے متنازعہ حدود میں افغان فورسز کی تعمیرات کا جائزہ لیں گے۔ اگر افغان فورسز کی تعمیرات پاکستان کے حدود میں ہو تو انہیں بند کرائیں گے۔اور متنازعہ تعمیرات بند ہوتے ہی طورخم سرحدی گزرگاہ کو ہر قسم آمدورفت کےلئے کھول دیاجائے گا۔ گزشتہ روز طورخم ٹرانزٹ ٹرمینل میں افغانستان کے 35 اور پاکستان کے 22 رکنی جرگہ ممبران کے درمیان پہلی نشست ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان فائر بندی پر اتفاق ہوا تھا۔