باجوڑ ۔ جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ کسی قسم کی نرمی یا رعایت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی پی او وقاص رفیق۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑوقاص رفیق نے اپنے دفتر میں انسدادِ جرائم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او باجوڑ نے تمام پولیس افسران کو منشیات کے مکمل خاتمے، جرائم کی مؤثر روک تھام، سود خوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی اور چوری، ڈکیتی و سنیچنگ میں ملوث عناصر کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز اور نتیجہ خیز بنانے کی سخت ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او باجوڑ نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ باجوڑ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ کسی قسم کی نرمی یا رعایت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ فیلڈ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں، انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں تیزی لائیں اور عوام کے ساتھ قریبی روابط قائم رکھیں تاکہ ضلع باجوڑ میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر اور مستحکم بنایا جا سکے