حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سعودی عرب نے ایک ہفتے کے دوران 12 ہزار 238 غیر قانونی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کیا۔ Home / بین الاقوامی /

سعودی عرب نے ایک ہفتے کے دوران 12 ہزار 238 غیر قانونی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کیا۔

ایڈیٹر - 06/01/2026
سعودی عرب نے ایک ہفتے کے دوران 12 ہزار 238 غیر قانونی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کیا۔

ایک ہفتے کے دوران سعودی عرب میں اقامت، محنت اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی پر مزید 18,805 افراد کو حراست میں لیا گیا جب کہ 12,238 غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے ملکوں میں بھیج دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اقامتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 11 ہزار 752، غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے پر 4 ہزار 239 اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر 2 ہزار 814 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیے گئے 1,739 افراد میں سے 62 فیصد ایتھوپیائی، 37 فیصد یمنی اور ایک فیصد دوسرے ممالک سے تھے۔

اس کے علاوہ 46 افراد کو گرفتار کیا گیا جو سعودی عرب سے سرحد عبور کر کے پڑوسی ممالک جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 14 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کو سفری، رہائش یا ملازمت کی سہولیات فراہم کرنا قانون کے تحت جرم ہے اور اس پر مختلف سخت سزائیں ہیں۔