حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ کے تحصیل خار علاقہ شیخ کلی میں 13 ماربل فیکٹریاں سیل Home / باجوڑ /

باجوڑ کے تحصیل خار علاقہ شیخ کلی میں 13 ماربل فیکٹریاں سیل

ایڈیٹر - 04/01/2026
باجوڑ کے تحصیل خار علاقہ شیخ کلی میں 13 ماربل فیکٹریاں سیل

باجوڑ۔باجوڑ کے تحصیل خار علاقہ شیخ کلی میں 13 ماربل فیکٹریاں سیل، دریائی آلودگی پر سخت کارروائی۔وزیر اعلیٰ کی کھلی کچہری کے ایجنڈے اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی اور اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈکوارٹر) خار ڈاکٹر صادق علی کی ہدایات پر تحصیل خار کے علاقہ شیخ کلی میں واقع 13 ماربل فیکٹریوں کو سیل کر دیا گیا۔ یہ کارروائی مقامی مکینوں کی جانب سے دائر کردہ شکایت کی روشنی میں عمل میں لائی گئی، جس میں دریا میں ماربل کے فضلے کے غیر قانونی اخراج اور اس سے پیدا ہونے والی آلودگی کی نشاندہی کی گئی تھی۔اس سلسلے میں تحصیلدار خار حبیب الرحمٰن نے موقع پر جا کر معائنہ کیا۔ دورے کے دوران شکایت درست پائی گئی۔ معائنے میں یہ بات سامنے آئی کہ شیخ کَلی میں قائم ماربل فیکٹریاں براہِ راست اپنا فضلہ دریا میں ڈال رہی تھیں، جس کے باعث نہ صرف ماحولیاتی آلودگی پیدا ہو رہی تھی بلکہ مقامی آبادی کی صحت کو بھی شدید خطرات لاحق تھے۔قانون کے مطابق فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ 13 ماربل فیکٹریوں کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا۔مزید برآں، فیکٹری مالکان کو اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر خار کے دفتر طلب کر لیا گیا ہے تاکہ قواعد و ضوابط کے تحت مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی اور عوامی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔