باجوڑ ۔خار اور عنایت کلے بازاروں میں تجاوزات، غیر قانونی پارکنگ اور ٹریفک مسائل کے فوری حل کے لیے جامع حکمتِ عملی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی زیر صدارت خار بازار اور عنایت کلے بازار میں تجاوزات، غیر قانونی پارکنگ، غیر قانونی اڈاجات اور مین بازاروں میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔جلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد رفیق گنڈاپور، اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد نثار خان، ڈی ایس پی ٹریفک سہیل سالار اور نمائندہ ٹی ایم او خار نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹریفک کے باعث عوام کو درپیش مشکلات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے انٹی انکروچمنٹ آپریشن اور تجاوزات و غیر قانونی پارکنگ کو فوری ہٹانے کی ہدایات جاری کئیں۔اجلاس میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے، مین بازاروں میں غیر ضروری ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے، ٹریفک پولیس میں اضافہ اور مرحلہ وار کریک ڈاؤن شروع کرنے کے فیصلے کیے گئیں تاکہ بازاروں میں نظم و ضبط قائم ہو اور عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ باہمی تعاون سے فوری اور مؤثر اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ تجاوزات کا خاتمہ، غیر قانونی پارکنگ کی روک تھام اور بازاروں میں ٹریفک کی روانی کو مؤثر طور پر بہتر بنایا جا سکے۔