حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ میں نئے بھرتی ہونیوالے اساتذہ کے اعزاز میں تقریب، گارڈ آف انر پیش کیاگیا Home / باجوڑ /

باجوڑ میں نئے بھرتی ہونیوالے اساتذہ کے اعزاز میں تقریب، گارڈ آف انر پیش کیاگیا

ایڈیٹر - 02/01/2026
باجوڑ میں نئے بھرتی ہونیوالے اساتذہ کے اعزاز میں تقریب، گارڈ آف انر پیش کیاگیا

 
ڈپٹی کمشنر ضلع باجوڑ شاہد علی خان نے معزز وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی ہدایات کی روشنی میں نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کرام کو ڈی سی کانفرنس روم، سول کالونی، خار باجوڑ میں مدعو کیا۔ اس موقع پر ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ کو عزت و احترام سے نوازا گیا اور ان کی تقرری پر مبارکباد پیش کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے معزز وزیرِ اعلیٰ کا پیغام پہنچایا، جس میں واضح کیا گیا کہ اساتذہ کا انتخاب ایک سخت مگر شفاف طریقہ کار کے ذریعے مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ اس لیے توقع کی جاتی ہے کہ  آپ خلوص، ایمانداری اور لگن کے ساتھ کام کریں گے تاکہ آنے والی نسل کو بہترین تربیت فراہم کی جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر باجوڑ اور سٹاف کی جانب سے اس طویل اور مشکل عمل کو شفاف طریقے سے مکمل کرنے کو سراہا اور ہدایت کی کہ نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں اور تنخواہوں کے مسائل جلد از جلد حل کیے جائیں تاکہ وہ پوری یکسوئی کے ساتھ بچوں کی تعلیم پر توجہ مرکوز کر سکیں۔ اس موقع پر باجوڑ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے اساتذہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا، ڈی سی کانفرنس روم میں تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان ،اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لودان شاہد نے نئے بھرتی شدہ اساتذہ میں آرڈرز تقسیم کیے اور انہیں اپنے متعلقہ اسکولوں میں تعینات ہونے پر مبارکباد دی۔تقریب کے آخر میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ ، ڈپٹی ڈی ای او نے مختلف کیٹیگریز پوزیشن ہولڈرز اساتذہ  کرام میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں،