باجوڑ: ضلع بھر میں سود خوروں کے خلاف پولیس کریک ڈاؤن کامیابی کیساتھ جاری، مزید دو ملزمان گرفتار۔ مقدمہ درج۔
باجوڑ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق کی واضح احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں سود کے کاروبار سے منسلک عناصر کے خلاف باجوڑ پولیس کی خصوصی مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں آج سرکل ڈی ایس پی خار عبد العزیز کی نگرانی میں ایس ایچ او خار شیر زمین خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سود کے کاروبار میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف سود ایکٹ کے تحت باقاعدہ طور پر مقدمہ درج رجسٹرڈ کر کے بند باحوالات تھانہ کیاگیا۔
باجوڑ پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں سود کے کاروبار سے وابستہ عناصر کو واضح اور سخت پیغام دیا جاتا ہے کہ وہ فوری طور پر اس غیر شرعی اور غیر قانونی کاروبار سے باز آ جائیں، بصورتِ دیگر ان کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ ضلع بھر میں سود کے کاروبار سے منسلک افراد کی فہرستیں پہلے ہی تیار کی جا چکی ہیں، جن کے خلاف مرحلہ وار کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔