حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ریسکیو1122 باجوڑ نے سال 2025 میں مجموعی طور پر 3642 لوکل ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کی۔ Home / باجوڑ /

ریسکیو1122 باجوڑ نے سال 2025 میں مجموعی طور پر 3642 لوکل ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کی۔

ایڈیٹر - 01/01/2026
ریسکیو1122 باجوڑ نے سال 2025 میں مجموعی طور پر 3642 لوکل ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کی۔

 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر امجد خان نے ریسکیو1122 باجوڑ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوۓ بتایا کہ سال 2025 میں ریسکیو 1122 باجوڑ کنٹرول روم کو ٹوٹل 1٫27,516 کالز موصول ہوئیں ہیں جن میں 3642 ایمرجنسیز کالز تھیں، ڈراپ کالز اور معلومات کے 39866 جبکہ غیر ضروری کالز 84008 ریکارڈ کی گئی۔

ایمرجنسیز کالز میں 285 روڈ ٹریفک حادثات، 2916 میڈیکل ایمرجنسیز، 19 ڈوبنے کے واقعات، 115 لڑاٸی جھگڑے اور گولی لگنے کے واقعات، 05 عمارت منہدم ہونے کے واقعات، 18 بم بلاسٹ کے واقعات، 200 متفرق ایمرجنسیز اور 84 آگ لگنے کے واقعات شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 اہلکاروں نے معمولی نوعیت کے زخمیوں کو موقع پر اور شدید زخمیوں کو فرسٹ ایڈ  فراہم کرنے کے بعد مختلف ہسپتالوں کو منتقل کیا جبکہ 27 افراد کی موقع پر اموات شامل ہیں۔

روڈ ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ موٹرسائیکل رہی۔ ریسکیو1122 نے ضلع بھر میں 84 آگ لگنے کے واقعات پر رسپانس کرتے ہوئے کروڑوں کی پراپرٹی اور جنگلات کو محفوظ کیا۔ جبکہ ضلع بھر میں ایمرجنسیز کا رسپانس ٹائم اوسطاً 7 منٹ رہا۔

سال 2024 میں پیشنٹ ریفرل سروسز کے تحت ضلع بھر کے ہسپتالوں سے 1242 مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں بغیر کسی چارجز کے دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ریسکیو1122 باجوڑ نے اس سال 2025 میں سیفٹی ٹریننگ پروگرامز کے تحت ضلع بھر کے سرکاری و نجی اداروں، سکولوں، اور کمیونٹی میں بیسک لائف سپورٹ، فائر سیفٹی کے 6 ہزار سے زیادہ افراد کو تربیت فراہم کی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر امجد خان نے کہا کہ شہریوں کو عالمی معیار کے مطابق ریسکیو سروس فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور اس کے لئے ہمارے ریسکیو جوان ہمہ وقت تیار رہتے ہیں اور عوام سے درخواست ہے کہ صرف ایمرجنسی کی صورت میں ہی ہیلپ لاٸن 1122 پر کال کریں تا کہ کسی مصیبت زدہ شخص کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔