حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام کے بار میں دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 40 Home / بین الاقوامی /

سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام کے بار میں دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 40

ایڈیٹر - 01/01/2026
سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام کے بار میں دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 40

سوئٹزرلینڈ میں ایک لگژری ریزورٹ کے بار میں دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد 40 ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئس پولیس کا کہنا ہے کہ کرانس مونٹانا کے لگژری اسکی ریزورٹ کے ایک بار میں زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد بار میں آگ بھڑک اٹھی۔

سوئس پولیس حکام نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ دھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تاہم انہوں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد یا دھماکے کی وجوہات کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔

بعد ازاں اطالوی وزارت خارجہ نے کہا کہ سوئس پولیس کے مطابق بار میں دھماکے سے 40 کے قریب افراد ہلاک ہوئے جب کہ سوئس پولیس کمشنر کا کہنا تھا کہ بار میں لگنے والی آگ سے 100 کے قریب افراد زخمی ہوئے، 100 زخمیوں میں سے زیادہ تر شدید زخمی ہیں۔

سوئس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کچھ غیر ملکی بھی ہیں اور سوئس سکی ریزورٹ میں پیش آنے والے واقعے کو حملہ تصور نہیں کیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 1:30 بجے مشہور سکی ریزورٹ میں زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے وقت بار میں نئے سال کا جشن منا رہے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔