ڈی پی او وقاص رفیق نے باجوڑ میں منشیات کے الزام میں 6 پولیس اہلکار معطل کردیئے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او باجوڑ نے بتایا کہ معطل پولیس اہلکار منشیات فروشوں سے پیسے وصول کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ معطل پولیس اہلکاروں پر طویل عرصے سے نگرانی کیجا رہی تھی۔ منشیات فروشوں اور انکے سہولت کاروں کیساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔