باجوڑ۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق، شخص کی دوبارہ قبر کشائی، قتل کی تصدیق۔ تھانہ چارمنگ کی حدود میں پیش آنے والے پراسرار واقعے میں ہدایت ولد عمران سکنہ کاڑ چارمنگ، جو چند روز قبل کاڑ مسجد کے باتھ روم میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر جاں بحق ہوگئے تھے، ان کی موت کے اصل حقائق سامنے آ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹس میں ڈاکٹروں نے انکشاف کیا تھا کہ مرحوم کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار میں کیے گئے پوسٹ مارٹم کے دوران معلوم ہوا کہ مرحوم کے سر میں پستول کی گولی موجود تھی، جبکہ سر پر آنے والا زخم بھی پستول کی گولی کا تھا۔ مزید برآں سر سے برآمد ہونے والی گولی 30 بور پستول کی نکلی۔مرحوم کے اہلِ خانہ کی درخواست پر ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے فوری ایکشن لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کیا، جس کے بعد دوبارہ قبر کشائی کا عمل مکمل کیا گیا۔ قبر کشائی اور کارروائی کے موقع پر ڈی ایس پی معظم خان، باجوڑ پولیس کے اہلکار، ڈی ایس بی ٹیم اور ایم اے ٹیم کے اہلکار موجود تھے۔دوبارہ مکمل پوسٹ مارٹم کے بعد مرحوم کو دوبارہ تدفین کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ مزید معلومات بعد میں جاری کی جائیں گی