حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ میں اقلیتی برادری کا کرسمس کے تقریبات کا شاندار انعقاد Home / باجوڑ /

باجوڑ میں اقلیتی برادری کا کرسمس کے تقریبات کا شاندار انعقاد

ایڈیٹر - 25/12/2025
باجوڑ میں اقلیتی برادری کا کرسمس کے تقریبات کا شاندار انعقاد

باجوڑ ۔ضلعی انتظامیہ باجوڑ کی مسیحی برادری سے اظہارِ یکجہتی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ  شاہد علی خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ  وقاص رفیق،اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی، ایڈیشنل  اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ سول کالونی میں واقع چرچ میں منعقدہ کرسمس ڈے کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر باجوڑ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اور چرچ کمیٹی کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا اور بچوں میں عیدی تقسیم کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے کہا کہ مسیحی برادری ہمارے معاشرے کا اہم اور قابلِ احترام حصہ ہے، ضلعی انتظامیہ باجوڑ کو ان کے مسائل کا نہ صرف مکمل ادراک ہے بلکہ ان کے حل کے لیے عملی اور ٹھوس اقدامات بھی جاری ہیں۔