حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شخصیت انتہائی قابل احترام ہے. صدر ٹرمپ Home / بین الاقوامی /

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شخصیت انتہائی قابل احترام ہے. صدر ٹرمپ

ایڈیٹر - 24/12/2025
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شخصیت انتہائی قابل احترام ہے. صدر ٹرمپ

واشنگٹن ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی تعریف کرتے ہوئے پاک بھارت جنگ رکوانے اور اس جنگ میں طیارے تباہ ہونے کا ذکر کیا ہے۔

فلوریڈا میں وزیر جنگ اور وزیرہ بحری امور کے ہمراہ پر یس کا نفرنس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ دنیا میں اب تک 8 جنگیں روک چکے ہیں جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ ایٹمی جنگ بھی شامل ہے۔ اس جنگ میں 8 طیارے گرائے گئے تھے۔

ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل قابل احترام شخصیت ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں نے جنگ رکوا کر 10 ملین لوگوں کی جانیں بچائیں۔

امریکی صدر نے پریس کانفرنس کے دوران 100 گنا زیادہ طاقتور ٹرمپ کلاس بحری جہاز بنانے کا بھی اعلان کر دیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ 15 آبدوزیں بنائی جارہی ہیں، آبدوز سازی میں امریکا کسی بھی ملک سے 15 برس آگے ہے، چین، روس کوئی بھی آبدوزوں میں ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتا، یہ آبدوزیں دنیا بھر میں امریکا کے دشمنوں کو خوفزدہ کر دیں گے۔

امریکی صدر نے واضح کیا کہ وکٹری نامی جہاز امریکی فوج کی طاقت کو قائم رکھنے میں مدددیگا اور اس سے امریکی جہاز سازی صنعت کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

ان کا کہنا تھا امریکی بحریہ کو دنیا کی طاقتو ترین بحریہ بنا رہے ہیں۔ بحریہ کا ہیڈ کوارٹر بھی بہتر کیا جارہا ہے، ایک دو سال پہلے جو ہم پر ہنتے تھے، اب وہ ہمارا احترام کرتے ہیں۔