حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ۔جرگہ ممبران کے کوششوں سے برہ لغڑئی فریقین میں صلح Home / باجوڑ /

باجوڑ۔جرگہ ممبران کے کوششوں سے برہ لغڑئی فریقین میں صلح

ایڈیٹر - 22/12/2025
باجوڑ۔جرگہ ممبران کے کوششوں سے برہ لغڑئی فریقین میں صلح

باجوڑ۔جرگہ ممبران کے کوششوں سے برہ لغڑئی فریقین میں صلح۔

تفصیلات کے مطابق فریق اول ملک شاہین خان ،ملک ایاز خان سکنہ برہ لغڑئی ملک شاتر خان،ملک نعمت اللہ سکنہ لرہ لغڑئی فریق دوم املوک خان،شاپور خان سکنہ لرہ لغڑئی،مختیار خان،بدر منیر،احسان اللہ،نوشیر خان,علی عسکر خان وغیرہ سکنہ برہ لغڑئی کے درمیان کئی سالوں سے اراضی تنازعہ چل رہا تھا ۔

اور ضلعی عدالت باجوڑ میں کیس بھی زیر سماعت تھی۔گزشتہ روز جرگے ممبران ملک ایاز خان ،ملک طور خان،ملک عبد الولی،ملک سلطان زیب ،ملک تاج محمد،ملک امان اللہ ،ملک سلطان کے کوششوں سے تنازعہ دوستی میں تبدیل ہوگیا ۔دونوں فریقین نے جرگے ممبران کا فیصلہ قبول کرلیا۔

دونوں فریقین نے ایک دوسری سے معاف مانگ لیں ۔اور یقین دہانی کرائی کہ آئندہ کیلئے انشائ اللہ بھائیوں کے طرح زندگی بسر کریں گے۔

دونوں فریقین نے جرگے ممبران کا دل سے شکریہ ۔اور کہا کہ جنگ جھگڑے مسائل کا حل نہیں ہے۔

یاد رہے یہ تنازعہ تقریباً چار پانچ سال سے چل رہا تھااور کیس باجوڑ عدالت میں کئی سالوں سے زیر سماعت تھا۔مسئلہ بہ خوشی بغیر کسی زور زبردستی ،دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو فی سبیل اللہ معاف کردیا۔