حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ ۔ ہم چہرے نہیں نظام کے تبدیلی چاہتے ہیں ۔ کامران خان Home / باجوڑ /

باجوڑ ۔ ہم چہرے نہیں نظام کے تبدیلی چاہتے ہیں ۔ کامران خان

ایڈیٹر - 22/12/2025
باجوڑ ۔ ہم چہرے نہیں نظام کے تبدیلی چاہتے ہیں ۔ کامران خان

باجوڑ ۔ ہم چہرے نہیں نظام کے تبدیلی چاہتے ہیں اور اس کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ کامران خان۔ تفصیلات کے مطابق ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے ڈسٹرکٹ لیڈر کامران خان کا یوتھ نوجوانوں پر مشتمل یوتھ ونگ کا پہلا تعارفی اجلاس ، اجلاس میں مختلف علاقوں سے نوجوانوں نے شرکت کی اور کامران خان کے ساتھ علاقے کے فلاح و بہبود کیلئے چلنے کا پختہ عزم کیا۔ اس موقع پر کامران خان نے کہا کہ ماضی میں کرپشن اور اقربا پروری کے نعرے پر ہم سے ووٹ لیا گیا تبدیلی کے نام پر ہم سے ووٹ لیا گیا مگر کہانی وہی تھی صرف چہرے بدل گئے لہذا ہم چہروں کی تبدیلی پر نہیں نظام کی تبدیلی پر یقین رکھتے ہیں اور اس کے لیے ہر حد تک جانے کو تیار ہیں ۔ ٹیم کامران خان پر مشتمل یوتھ کاروان ہر وی سی کے سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی جس کے بعد ہم اپنے آئندہ لائحہ عمل طے کریں گے ۔ اجلاس میں لقمان ، سیف اللہ ، فرحان ، محمد گل ، عثمان خان ، فرمان ، یونس ، آزاد اللہ ، حبیب ، سلطان سمیت درجنوں نوجوان شریک ہوئے۔