حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مکہ میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 2 پاکستانیوں کو پھانسی دے دی گئی۔ Home / بین الاقوامی /

مکہ میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 2 پاکستانیوں کو پھانسی دے دی گئی۔

ایڈیٹر - 22/12/2025
مکہ میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 2 پاکستانیوں کو پھانسی دے دی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دو پاکستانی شہریوں کو جسم کے مختلف حصوں میں چھپا کر ہیروئن اور دیگر منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ عدالت نے قصوروار پائے جانے کے بعد انہیں موت کی سزا سنائی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے سزا کے خلاف اپیل مسترد ہونے کے بعد سزا پر عمل درآمد کا شاہی فرمان جاری کیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق ان دونوں پاکستانی شہریوں کو آج مکہ میں سزائے موت سنائی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا کہ ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔