حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
یورپ کا خواب ،غیر قانونی سفر کا بھیانک انجام، پاکستانی نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ Home / بین الاقوامی,پاکستان /

یورپ کا خواب ،غیر قانونی سفر کا بھیانک انجام، پاکستانی نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

ایڈیٹر - 22/12/2025
یورپ کا خواب ،غیر قانونی سفر کا بھیانک انجام، پاکستانی نوجوان  جان کی بازی ہار گیا۔

پاکستانی نوجوان کی موت، غیر قانونی سفر کا المناک خاتمہ۔ ایران ترکی سرحد کے قریب کھوئی کے علاقے میں ایک اور پاکستانی نوجوان ارمان اللہ جان کی بازی ہار گیا۔ اس افسوسناک واقعے کی تصدیق ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کی۔

پاکستانی سفیر کے مطابق جیسے ہی مرحوم ارمان اللہ سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئیں، سفارت خانے نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ارمان اللہ شدید سردی اور برف باری کے باعث جاں بحق ہوا تاہم سفارتخانے کو قوی شبہ ہے کہ متوفی انسانی سمگلروں کے مذموم جال کا شکار ہوا۔

مقتول کی لاش کو اس وقت مقامی ہسپتال میں محفوظ کیا جا رہا ہے جبکہ سفارت خانہ متوفی کے اہل خانہ سے رابطے میں ہے اور میت کو جلد از جلد پاکستان منتقل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔