حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ٹرمپ نے مزید 20 ملکوں کے شہریوں پرسفری پابندیاں عا ئد کردیں Home / بین الاقوامی /

ٹرمپ نے مزید 20 ملکوں کے شہریوں پرسفری پابندیاں عا ئد کردیں

ایڈیٹر - 18/12/2025
ٹرمپ نے مزید 20 ملکوں کے شہریوں  پرسفری پابندیاں عا ئد کردیں

وائٹ ہاؤس۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید 20 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کر دیں،

نئی پالیسی کا اطلاق یکم جنوری سے کیا جائے گا۔

نئی پالیسی کی زد میں ان ممالک کے طلبہ، امریکی شہریوں کے اہل خانہ اور افغان اسپیشل امیگرینٹ ویزا کے حامل افراد بھی آئیں گے۔

امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق شام، جنوبی سوڈان، نائجر ، مالی اور برکینا فاسو اور ایسے شہریوں کے امریکہ سفر پر پابندی عائد کی جارہی ہے جن کی سفری دستاویر فلسطینی اتھارٹی جاری کرتی ہے۔ جن ممالک کے شہریوں پر جزوی پابندیاں لگائی گئی ہیں ان میں انگولا، انٹیگوا ، بار بوڈا ، بنین ، آئیوری کوسٹ ، ڈومینیکا، گبون گیمبیا، ملاوی، موریطانی، نائجیر ، سینیگال، تنزانیہ، ٹونگا، زیمبیا اور زمبابوے شامل ہیں۔

صدر ٹرمپ نے پہلے افغانستان سمیت 12 ممالک کے شہریوں پر جون میں پابندی لگائی تھی اور وائٹ ہاس کے باہر افغان شہری کی نیشنل گارڈ پر فائرنگ کے بعد تیسری دنیا کے تمام ممالک سے لوگوں کی نقل مکانی روکنے کا بیان دیا تھا۔

ٹرمپ کے تازہ اقدام سے سفری پابندیوں کا شکار ممالک کی تعداد بڑھ کر 35 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹرمپ انتظامیہ مزید 15 ممالک کے شہریوں پر پابندی لگا رہی ہے جن میں زیادہ تر کا تعلق افریقا کے ممالک سے ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکہ ایسے تمام غیر ملکیوں کو روکنا چاہتا ہے جو اسے غیر محفوظ اور غیرمستحکم بنا سکتے ہیں۔

وائٹ ہاس کا مزید کہنا تھا کہ ٹونگا، زیمبیا اور زمبابوے کے شہریوں کا بھی امریکہ میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے، برکینا فاسو، مالی، نائجر ، جنوبی سوڈان اور شام کے شہری بھی شامل ہیں فلسطینی اتھارٹی کی دستاویزات کے حامل افراد بھی امریکہ نہیں آسکیں گے۔