حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
جدید ہتھیاروں سے لیس پاک بحریہ کی آبدوز غازی کو چین میں لانچ کر دیا گیا Home / بین الاقوامی /

جدید ہتھیاروں سے لیس پاک بحریہ کی آبدوز غازی کو چین میں لانچ کر دیا گیا

ایڈیٹر - 18/12/2025
جدید ہتھیاروں سے لیس پاک بحریہ کی آبدوز غازی کو چین میں لانچ کر دیا گیا

جدید ہتھیاروں سے لیس پاکستان نیوی کی آبدوز غازی کو چین کے شہر ووہان میں شوانگ لیو بیس پر لانچ کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  پاکستان نیوی نے ہنگور آبدوز پروگرام میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آبدوز غازی کو چین کے شہر ووہان میں شوانگ لیو بیس پر لانچ کر دیا گیا ہے،  غازی کی لانچنگ کے بعد چین میں زیر تکمیل چاروں ہنگور آبدوزیں سی ٹرائلز کے مرحلے میں داخل ہیں، پاکستان نیوی کی غازی ہنگور کلاس کی چوتھی آبدوز ہے جو چین میں تیار کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ  پاکستان اور چین کے درمیان 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کا معاہدہ ہے، معاہدے کے تحت 4 ہنگور آبدوزیں چین جب کہ 4 پاکستان میں تیار کی جائیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی شپ یارڈ میں ہنگور آبدوزوں کی تیاری ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے تحت ہوگی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   ہنگور کلاس آبدوزیں جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوں گی، ہنگور آبدوزیں دور مار اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔