آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈی ساحل پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں گرفتار حملہ آور پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلین پولیس کا بتانا ہے کہ بونڈی بیچ فائرنگ کے زخمی حملہ آور پر دہشت گردی سمیت 50 الزامات پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
دوسری جانب فلپائن کے صدارتی ترجمان کلیری کاسترو کا کہنا ہے کہ بونڈی حملہ آوروں کےفلپائن کے دورے کے دوران دہشت گرد ٹریننگ کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
ان کا کہنا تھا فلپائن کو داعـش کے تربیتی مرکز کے طور پر پیش کرنے کی رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں، فلپائن کو دہشت گردی کی تربیت کے لیے استعمال کیے جانےکے دعوے کا کوئی ثبوت نہیں دیاگیا۔