خیبرپختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈا کے تحت ضلعی انتظامیہ باجوڑ کی زیر نگرانی ڈی ایچ کیو ہسپتال خار میں رمضان دستر خوان کا اہتمام کیا گیا، جہاں ہسپتال میں داخل مریضوں کے ساتھ ساتھ دور دراز علاقوں سے آئے تیمارداروں نے روزہ افطار کیا۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال خار اور تحصیلدار خار نے ہسپتال میں موجود تیمارداروں اور مستحق افراد کے ساتھ ایک ہی دستر خوان پر روزہ افطار کیا۔ یاد رہے کہ رمضان المبارک کے دوران رمضان دستر خوان ڈی ایچ کیو ہسپتال خار میں پورے مہینے جاری رہے گا۔