حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ میں مسیحی برادری کا کرسمس کے تقریبات کا آغاز Home / باجوڑ /

باجوڑ میں مسیحی برادری کا کرسمس کے تقریبات کا آغاز

ایڈیٹر - 15/12/2025
باجوڑ میں مسیحی برادری کا کرسمس کے  تقریبات کا آغاز

باجوڑ میں ضلعی انتظامیہ کی مسیحی برادری کے تقریبات میں شرکت ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار-II ارشد کمال نے تحصیلدار خار حبیب الرحمٰن کے ہمراہ سول کالونی خار میں واقع چرچ میں مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس کی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔تقریب کے دوران ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے مسیحی برادری کے عمائدین کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا، جو ضلع میں بسنے والی مختلف برادریوں کے درمیان بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور پرامن بقائے باہمی کی علامت تھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ضلعی انتظامیہ باجوڑ کی جانب سے مسیحی برادری کو کرسمس کی خوشیوں پر دلی مبارکباد پیش کی اور انہیں ہر ممکن تعاون اور بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے سماجی ترقی، ہم آہنگی اور قوم کی تعمیر میں مسیحی برادری کی قیمتی خدمات اور مثبت کردار کو سراہا۔